اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پربلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس 14جولائی کو طلب کرلیا گیا

جمعرات 9 جولائی 2020 17:51

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پربلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس 14جولائی کو طلب کرلیا گیا،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 14جولائی شام چار بجے طلب کرلیا ہے، اپوزیشن جماعتوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ، جمعیت علماء اسلام اور آزاد 18اراکین اسمبلی کی جانب سے اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ا جلاس میں صوبے میں ٹڈی دل،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ،بقایاجات پر کنکشنز کی کٹوتی،جعلی ادویات کی روک تھام وقیمتوں اوراشیائے ضروریہ کی قیمتوں کوکنٹرول،غیر قانونی طورپر زرعی اجناس کی اسمگلنگ، سیندک کے لیز میں 15سالہ توسیع،بلوچستان کے محکمہ معدنیات کے قوائد وضوابط کے برخلاف دینے سمیت پی ایس ڈی پی من پسند اور غیر منتخب افراد کو نوازنے اور دیگر مسائل شامل ہیں پر بحث کی جائے گی ۔