جے آئی ٹی رپورٹ نے پیپلزپارٹی کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ، پرچی چیئرمین چھپنے کی بجائے قوم کو جواب دیں، اعجاز احمد چوہدری

جمعرات 9 جولائی 2020 18:02

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے پیپلزپارٹی کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے ، پیپلزپارٹی جے آئی ٹی رپورٹ اور ن لیگ پانامہ میں رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہیں، پیپلزپارٹی کے پرچی چیئرمین چھپنے کی بجائے قوم کو جواب دیں۔ پارٹی رہنماء میاںعاصم محمود کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام سے منہ چھپاتی پھررہی ہے، سندھ کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دارپیپلزپارٹی کی قیادت ہے، پیپلزپارٹی عوام کے سامنے بُری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی ڈپٹی کمشنر دانش افضال سے ان کے آفس میںملاقات کی ، ملاقات میں ٹائیگرریلیف رضاکار فورس اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھاکہ ٹائیگر ریلیف رضاکار فورس کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ، روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں سخت اقدامات اٹھانا پڑیںگے ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی کارروائی احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

منافع خور اور ذٰخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔