بھارت، ایک دن میں کورونا کے 25 ہزار سے زائد کیسز

جمعرات 9 جولائی 2020 19:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) بھارت میں کورونا وائرس سے متعلق صورت حال بگڑ رہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بھارت میں ہزاروں کیسز سامنے ا?رہے ہیں جبکہ بیماری کی وجہ سے اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز بھارت {میں سب سے زیادہ ریکارڈ 25 ہزار 530 کورونا کے مریض سامنے ا?ئے۔ جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 493 افراد جان کی بازی ہار گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 122 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد7 لاکھ 68 ہزار 322 ہے۔ ملک میں 4 لاکھ 75 ہزار 849 افراد بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔