سعودی عرب میں کورونا کے 3ہزار183نئے کیسز رپورٹ، مزید 41مریض جاں بحق

مملکت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 23ہزار 327 تک پہنچ گئی، 2100مریض جان کی بازی ہارچکے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 9 جولائی 2020 18:35

سعودی عرب میں کورونا کے 3ہزار183نئے کیسز رپورٹ، مزید 41مریض جاں بحق
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2020ء) سعودی عرب میں کورونا کے 3ہزار183نئے کیسز رپورٹ، مزید 41مریض جاں بحق، مملکت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 23ہزار 327تک پہنچ گئی، 2100مریض جان کی بازی ہارچکے۔ اعدادوشمار کے مطابق آج سعودی عرب میں کورونا کے 3ہزار183نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 23ہزار 327تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں اب تک 2100مریض کورونا سے جان بھی گنوا چکے ہیں۔ آج ملک میں مزید 3ہزار46مریض صحتیاب بھی ہوگئے ہیں جس کے بعد صحتاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 61ہزار 96 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں 60ہزار س131 ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے تقریباََ 2225مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے بعد ہزاروں پاکستانیوں کو بغیر تنخواہ کے رخصت دے دی گئی ہے یا انہیں نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پاکستانی فوری طور پر وطن واپسی کے منتظر ہیں، جن کی خاطر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یکم مئی سے لے کر 8 جولائی تک سعودی عرب سے122 خصوصی پروازوں کے ذریعے 24 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی واپسی ہو چکی ہے۔ ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے کے مطابق جدہ اور مدینہ سے پی آئی اے کی57 جبکہ ریاض اور دمام سے 65 خصوصی پروازوں کے ذریعے 25 ہزار کے لگ بھگ پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

گزشتہ دوروزکے دوران پی آئی اے کی چھ پروازوں سے ایک ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔سعودی مملکت سے لاہور کے لیے 29پروازوں سے 6,898، اسلام آباد کی 35 پروازوں سے 7,608، کراچی کی 14 پروازوں سے 2,844، ملتان کی 19 پروازوں سے 3,370، پشاور کے لیے 15 پروازوں سے 2,540، فیصل آباد کی 6 پروازوں سے 840، جبکہ سیالکوٹ کی 5 پروازوں سے 700 مسافروں کی واپسی ہوئی ہے۔