فیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کر دیا

جمعہ 10 جولائی 2020 22:20

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) فیسکو نے منگل کے روز فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرمینٹی ننس کے کام کے باعث14جولائی بروز منگل کوصبح سات سے دن گیارہ بجے تک132 کے وی جھنگ روڈ گرڈاسٹیشن کے افغان آباد ،گلشن حیات اور اے بی سی روڈ فیڈر 132 کے وی سمندری روڈ گرڈاسٹیشن کے مظفر کالونی،گورنمنٹ جنرل ہسپتال،پیپسی ،نثار کالونی،سمن آباد،نواباںوالا اور مجاہد آباد فیڈر 132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن کے آئیڈیل /اسحاق سپننگ، آئیڈیل، ایف فائیو فیڈر132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے سرکلر روڈ، ریلوے روڈ اور کچہری روڈ فیڈر132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے پٹھان کوٹ فیڈر 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے پکا انا فیڈر صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی نشاط آباد نیو گرڈسٹیشن کے شیخوپورہ روڈ، چناب لمیٹڈ، ہمدرد، یوسف آباد، 500کے وی گٹی اور مانانوالہ فیڈر220کے وی سمندری روڈگرڈسٹیشن کے مان پور اورڈجکوٹ سٹی فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔