دنیا بھر میں کورونا سے پانچ لاکھ 63ہزار افرادہلاک،ایک کروڑ 26لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں 47لاکھ ایک ہزار687مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،امریکی میڈیا

ہفتہ 11 جولائی 2020 12:28

دنیا بھر میں کورونا سے پانچ لاکھ 63ہزار افرادہلاک،ایک کروڑ 26لاکھ سے ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 26 لاکھ 31 ہزار 67 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 62 ہزار 889 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 47 لاکھ 1 ہزار 687 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 697 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 73 لاکھ 66 ہزار 491 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 36 ہزار 671 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 91 ہزار 786 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 94 ہزار 620 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 777 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 60 ہزار 495 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 4 ہزار 338 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 70 ہزار 524 زندگیاں نگل چکا ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 22 ہزار 144 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 22 ہزار 603 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 17 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 13 ہزار 936 ہو چکی ہے۔پیرو میں کورونا کے باعث 11 ہزار 500 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 19 ہزار 646 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 781 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 3 لاکھ 988 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 403 ہو گئیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 34 ہزار 191 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 89 ہزار 174 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 650 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 133 ہو چکی ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 12 ہزار 447 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 52 ہزار 720 ہو گئے۔ساوتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 3 ہزار 860 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 50 ہزار 687 رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 151 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 486 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 587 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 5 ہزار 123 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 88 ہزار 94 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 156 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 53 ہزار 134 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔