اوپن یونیورسٹی، طلباء کو اینڈ ٹرم اسسمنٹ 20جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت

طلباء اپنے کورس کوڈز کے پیپرزایک ہی لفافے میں صرف بذریعہ ڈاک یا کورئیر سروس مقررہ تاریخ تک یا پہلے پہنچانے کے پابند ہونگے

ہفتہ 11 جولائی 2020 15:32

اوپن یونیورسٹی، طلباء کو اینڈ ٹرم اسسمنٹ  20جولائی تک جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے طلباء و طالبات کو اینڈ ٹرم اسسمنٹ)پیپرز( 20۔جولائی تک یا پہلے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔ہر کورس کا اینڈ ٹرم اسسمنٹ)پیپر(کل چار سوالات پرمشتمل ہے ،ْ تمام سوالات لازمی حل کرنے ہونگے۔ٹائپ شدہ اور مختلف لکھائی والی جوابی کاپیاں مسترد کردی جائیں گی اور (Unfair Means Case)بنایا جائے گا۔

طلباء کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اینڈ ٹرم اسسمنٹ)پیپر(کے جوابات اپنی ہینڈ رائٹنگ میں لکھیںاور ہر حل شدہ صفحے پر اپنے دستخط لازمی کریں۔لکھائی سابقہ اور آئندہ پیپرز کے ساتھ ٹیلی کی جائے گی ،ْ ٹیلی نہ ہونے کی صورت میں (Unfair Means Case) بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

طلباء اپنے کورس کوڈز کے پیپرزایک ہی لفافے میں صرف بذریعہ ڈاک یا کورئیر سروس مقررہ تاریخ تک یا پہلے پہنچانے کے پابند ہونگے اور لیٹ ہونے کی صورت میں یونیورسٹی ذمہ دار نہ ہوگی۔

حل شدہ اینڈ ٹرم اسسمنٹ)پیپرز(دئیے گئے پتے پر20۔حولائی 2020ء تک یا پہلے دفتری اوقات کار میں موصول ہوجانے چاہئیں۔حل شدہ اینڈ ٹرم اسسمنٹ)پیپرز( دستی وصول نہیں کئے جائیں گے اور نہ انکو تسلیم کیا جائے گابلکہ یہ صرف ڈاک یا کورئیر سروس کی مدد سے بھیجوائے جائیں گے اور رسیدیں نتائج کے اعلان تک سنبھال کر رکھنی ہونگی۔

متعلقہ عنوان :