این جی اوز تمباکواورشوگری ڈرنکس کینقصانات سے متعلق شہریوں کوآگہی مہیاکریں، ثناء اللہ گھمن

ہفتہ 11 جولائی 2020 21:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے کہاکہ این جی اوز تمباکواورشوگری ڈرنکس سے پیداہونے والی بیماریوں اورنقصانات سے متعلق شہریوں کوآگہی مہیاکریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزسوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ پنجاب کی اہم میٹنگ منعقدکی گئی،جہاں پرپناہ کے جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے شرکت کی،میٹنگ کے دوران تمباکواورشوگری ڈرنکس کے استعمال کی روک تھام کے لئے موثر سدباب اورعوام کواس کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے عوامل کوزیربحث لایاگیا،اس موقع پرپناہ کے جنرل سیکریٹری ثنا اللہ گھمن نے تجویز دی کہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس ہماری ضروریات زندگی نہیں،بلکہ امراض کی اماج گاہ ہیں، فلاحی تنظیموں کوتمباکواورشوگری ڈرنکس سے پیداہونے والی بیماریوں اورنقصانات سے متعلق شہریوں کوآگہی مہم چلانے کاٹاسک سونپاجائے،تاکہ شہری مستفید ہوتے ہوئے اپنی روز مرہ زندگی میں اس کے استعمال سے پرہیز کریں،ان چیزوں پرضائع کی جانے والی آمدن کواپنے خاندان کی بہتری پراستعمال کیاجائے اورحکومت سے اپیل کی جائے کہ وہ تمباکواورشوگری ڈرنکس کے استعمال میں کمی لانے کیلئے اپناموثرکرداراداکرے،صحت مندمعاشرے کے ہاتھوں میں ہی ملک کی تقدیرکی باگ دوڑ ہوتی ہے،ابھی بھی وقت ہے،تمباکواورشوگری ڈرنکس کے استعمال کوروکنے سے دل کے امراض،کینسر اوردیگرموذی امراض سے چھٹکارہ حاصل کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :