سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز میں کمی ہونا شروع ہوگئی

مملکت میں 2 ہزار994 مریضوں میں وائرس کی تصدیق، جوکہ گزشتہ دنوں کی یومیہ تعداد سے کم ہے، 30 مریض انتقال کرگئے جبکہ 2 ہزار370 مریض مکمل صحت یاب ہوگئے۔ سعودی وزارت صحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 جولائی 2020 18:43

سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز میں کمی ہونا شروع ہوگئی
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جولائی 2020ء) سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز میں کمی ہونا شروع ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 ہزار994 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 30 مریض انتقال کرگئے جبکہ 2 ہزار 370 مریض مکمل صحت یاب ہوگئے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں احتیاطی تدابیر ، سخت اقدامات اور علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاوٴ اور کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار994 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے باعث مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 480 ہوگئی ہے۔ نئے کیسز میں سب سے زیادہ 285 کیسز دارلحکومت ریاض میں رپورٹ ہوئے۔ اس طرح باقی شہروں میں کیسز کی تعداد رپورٹ ہوئی۔ اموات کی تعداد دیکھی جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 مریض انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

جس کے ساتھ اموات کی کل تعداد 2181 ہوگئی ہے۔

اسی طرح مزید 2 ہزار 370مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 396 ہوچکی ہے۔ جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 61ہزار 903رہ گئی ہے۔ مملکت میں ابھی بھی 2ہزار 230 مریض تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 26 لاکھ 31 ہزار 67 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 62 ہزار 889 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 47 لاکھ 1 ہزار 687 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 697 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 73 لاکھ 66 ہزار 491 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 36 ہزار 671 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 91 ہزار 786 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 94 ہزار 620 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 777 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 60 ہزار495 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔