پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ

عالمی ادارہ صحت کی یومیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شدت میں کمی آئی ہے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 14 جولائی 2020 07:34

پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی 2020ء) پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ۔ عالمی ادارہ صحت کی یومیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شدت میں کمی آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق اپنی یومیہ رپورٹ جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم مئی سے 12 جولائی تک کے اعداد و شمار کی روشنی میں یہ نظر آ رہا ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی (اردو) کی رپورٹ کے مطابق جون کے پہلے 3 ہفتوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں جو تیزی نظر آئی تھی، اب وہ بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں رواں مہینے اب تک ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کی تعداد 800 ہے۔ اگر مجموعی طور پر بھی جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں کورونا کے باعث شرح اموات 2.28 ریکارڈ کیا گیا ہے۔