گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سی1151مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مزید37 مریض انتقال کرگئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

منگل 14 جولائی 2020 17:41

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سی1151مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی9972 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 1151 مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی جس کے بعد نئے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 107773 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 37 مریض انتقال کرنے سے اموات کی تعداد 1863 ہوگئی ہے۔ یہ بات انھوں نے وزیراعلی ہاس سے جاری کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9972 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 1151 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اب تک صوبے بھر میں 593668 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 107773 کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1863 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 40490 مریض زیر علاج ہیں جس میں 38917 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ، 412 مریض آئسولیشن سینٹرز میں اور 1161 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 843 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن میں سے 121 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ آج 1591 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 65420 ہوگئی ہے ۔ ضلع سطح پر اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ کراچی میں آج9972 نئے ٹیسٹوں میں سے 455 مثبت کیسز کراچی کے 6 اضلاع میں ظاہر ہوئے جن میں ضلع جنوبی 113، ضلع شرقی 111 اور ضلع کورنگی 75 ، ضلع وسطی 71، ضلع ملیر 59، ضلع غربی 26 کیسز شامل ہیں ۔

جبکہ دیگر اضلاع میں جیکب آباد 64، حیدرآباد 62، خیرپور اور لاڑکانہ 57-57 ، عمرکوٹ 55، شہید بینظیرآباد 50، دادو 32، اور شکارپور 28 ، سانگھڑ 24، میرپورخاص 23،قمبر 21 اورگھوٹکی 20 ، سکھر اور بدین14-14، کشمور 13، جامشورو اور ٹنڈوالہیار 11-11 ، مٹیاری 7، ٹنڈو محمد خان 5، ٹھٹہ 4 اور نوشہروفیروز 1 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کی عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر پابندی سے عمل کریں۔