رحمان ملک کا مندرہ میں خواجہ سرا کے قتل کا نوٹس

وزارت داخلہ اور آئی جی پولیس پنجاب سے مندرہ میں خواجہ سرا کے قتل کا رپورٹ طلب کرلی

منگل 14 جولائی 2020 17:54

رحمان ملک کا مندرہ میں خواجہ سرا کے قتل کا نوٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مندرہ میں خواجہ سرا کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ اور آئی جی پولیس پنجاب سے مندرہ میں خواجہ سرا کے قتل کا رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

منگل کو رحمن ملک نے کہاکہ ڈی پی او پنڈی خود کمیٹی میں پیش ہوکر خواجہ سرا کے قتل کے واقعے پر بریفنگ دے، تمام صوبوں کے ہوم سیکرٹریز اپنے صوبے میں پیچھلے دوسال میں خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعات پر جامع رپورٹ کمیٹی کو پیش کرے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ اب تک خواجہ سراؤں کے قتل کے کتنے ایف آئی آر درج ہوئے ہیں، بتایا جائے کہ خواجہ سراؤں کو کون اور کیوں قتل کیا جارہا ہے، خواجہ سراؤں کے قتل کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔