کے الیکٹرک اربوں روپے کے زائد بل بھجتی اور ریونیو کو باہر منتقل کرتی ہے،وفاقی وزیر سیّد امین الحق

منگل 14 جولائی 2020 17:58

کے الیکٹرک اربوں روپے کے زائد بل بھجتی اور ریونیو کو باہر منتقل کرتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سیّد امین الحق نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے زائد بل بھجتی اور ریونیو کو باہر منتقل کرتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی کے اراکین، سینیٹرز اور صوبائی اسمبلی کے ممبران اور حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ اور دوسری جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم کے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنے میں موجود ہیں۔

حکومت کے مشکور ہیں کہ کراچی کیلئے 600 میگاواٹ بجلی کو بڑھا کر 800 میگا واٹ کر دیا ہے جبکہ گیس کی سپلائی کو بڑھا کر 280 ایم ایم کیو کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے 12 سالوں کے ریونیو کا آڈٹ کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی موجودہ انتظامیہ کو برطرف کیا جائے۔