امارات میں 10 اکتوبر تک ویزوں کی تجدید نہ کروانے والے بھاری جرمانوں کے لیے تیار ہو جائیں
11 اکتوبر کو 125 درہم کا جرمانہ عائد ہو گا جبکہ اگلے چھ ماہ تک روزانہ 25 درہم کا جرمانہ عائد ہوتا رہے گا
محمد عرفان جمعرات 16 جولائی 2020 12:13
(جاری ہے)
اگر کوئی شخص 10 اکتوبر تک اپنے ویزے کی مُدت میں توسیع نہیں کراتا اور نہ ہی مملکت کو چھوڑ کر جاتا ہے تو 11 اکتوبر سے اس کا مملکت میں قیام غیر قانونی تصور ہو گا، اور اس پر جرمانہ عائد ہو جائے گا۔
ڈیڈ لائن کے بعد پہلے روز 125 درہم کا جرمانہ عائد ہو گا۔ جس کے بعد ہرروز 25 درہم کا جرمانہ عائد ہوتا رہے گا جو کہ پہلے 180 روز یعنی چھ ماہ کے لیے ہوں گے۔ اس کے بعد کے اگلے چھ تک ہر روز کے حساب سے جرمانوں میں 50 درہم کا اضافہ ہوتا رہا ہے۔ جبکہ ایک سال غیر قانونی قیام کے بعد ہر روز 100 درہم کے حساب سے جرمانہ عائد ہو گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں زائد المعیاد ویزے کی از سر نو توسیع کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں میں نرمی پیدا کر کے ویزوں میں توسیع سے متعلق درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کیا۔ایسے افراد جن کے ویزے اور ایمریٹس آئی ڈی کارڈ مارچ اور اپریل میں زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے غیر قانونی ہو گئے تھے وہ اتوار12 جولائی سے از سر نو اجرا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں،ایسے افراد جن کے ویزے اور کارڈ مئی میں ایکسپائر ہو گئے ہیں وہ 8 اگست سے درخواست دے سکتے ہیں۔ جبکہ جن افراد کے ویزے یکم جون اور 11جولائی کے دوران ایکسپائر ہوئے ہیں، انہیں تین ماہ کی رعایت دی گئی ہے۔ ان تارکین کو 10 ستمبر کے بعد سے اپنے ویزوں اور اقاموں کی لازمی تجدید کروانا ہو گی۔ تاہم جن افراد کے ویزے اور اقامے 12 جولائی اور اس کے بعد ایکسپائر ہو ں گے، انہیں کوئی رعایتی مُدت نہیں دی گئی ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے تارکین سے کہا گیا ہے کہ اپنی دستاویزات کی مُدت میں توسیع کے لیے آن لائن سسٹم سے فائدہ اُٹھائیں ۔ اس مقصد کے لیے انہیں گھر بیٹھے بیٹھے ہی توسیع کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔ تارکین فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ کی ویب سائٹ (ica.gov.ae)پر جا کر ویزے اور اقامے کی مُدت میں توسیع کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.