ہیپاٹائٹس ایک خاموشی قاتل ہے ،تھوڑی سی توجہ دیکر اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہی:ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ

پیر 20 جولائی 2020 14:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے اموات کی شرح کرونا سے زیادہ ہے ہیپاٹائٹس بی کی ویکسیئن موجود ہے جو سب کیلئے مفید ہے اگر بچوں کو تین ڈوز لگوا دیئے جائیں تو وہ اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔اس سلسلہ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر وانچارج گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودہا ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموشی قاتل ہے اور اس وقت پاکستان میں ہر سال 1 لاکھ 20 ہزار افراد ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی کی پیچیدگیوں کے شکار ہورہے ہیں اور اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد بھی ہر سال بڑھ رہی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدرو انچارج گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے مزیدکہا کہ اس کی بڑی وجہ پینے کا پانی ہے جو پاکستان کے 80 فیصد لوگ غیر معیاری پینے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ دنیا کرونا کو رو رہی ہے مگر پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک اس مہلک مرض ہیپاٹائٹس میں جکڑتی جارہی ہے جس پر توجہ دینا انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی ایک خاموش قاتل ہیں جو انسانی اعضاء کو اندر ہی اندر ختم کرکے موت کی وادی میں لے جاتا ہے۔ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ اس مرض کا علاج موجود ہے لوگ تھوڑی سی توجہ دیکر اس مرض سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔