علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بینک ڈرافٹ/ پے آرڈرکے ذریعے داخلہ فیس جمع کرانے سے منع کر دیا، صرف بنک چالان کے ذریعے قابل قبول ہو گا

جمعرات 23 جولائی 2020 13:28

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بینک ڈرافٹ/ پے آرڈرکے ذریعے داخلہ فیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو بینک ڈرافٹ/ پے آرڈرکے ذریعے داخلہ فیس جمع کرانے سے منع کیا ہے۔ شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر میاں محمد ریاض کے مطابق سمسٹر خزاں2020ء میں پیش کیے گئے کسی بھی تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے مقررہ فیس بینک ڈرافٹ یا پے آرڈر کی بجائے صرف بنک چالان کے ذریعے قابل قبول ہوگا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داخلہ فیس UBL,MCB,ABLاورFWBکی کسی بھی برانچ میںجمع کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگرامزکے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pk پر فراہم کئے گئے ہیں۔موجودہ حالات کے پیش نظر داخلوں کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لئے یونیورسٹی نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس بھی قائم کئے ہیں جن کی تفصیل یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پراسپکٹس داخلہ فارم سیل پوائنٹس سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلے کے امیدواروں کو پروگرامز کی اہلیت، تعلیمی طریقہ کار اور دیگر تفصیلات کے لئے متعلقہ پراسپکٹس سے ملاحظہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 اور ہیلپ لائن 051-111-112-468 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :