ایم ایس اوکے تعاون سے ہری پورپریس کلب میں مسلم طلبہ محاذ کے زیر اہتمام تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 24 جولائی 2020 16:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2020ء) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے ہری پورپریس کلب میں مسلم طلبہ محاذ کے زیر اہتمام تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف طلباء تنظیموں کے قائدین اورکارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے ایم ٹی ایم کے صدر عبید عباسی ،مرکزی راہ نما شہید سیالوی، ،مرکزی ترجمان سردار مظہر،جمعیت علما اسلام س کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق شہید کے فرزند خظیمہ سمیع الحق ،ختم نبوت یوتھ ونگ کے محسن خان عباسی،ایم ایس او کے محبو ب الحق اور دیگر راہنما ئوں نے خطاب کیا اور بعد ازاں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حکومت سے تین دن کے اندر بیس فیصد طلبہ سے امتحانات لینے کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کرنے ،جامعات میں داخلہ دینے ،تعلیمی نصاب میں پیغمبر اسلام، اہل بیت،صحابہ کرام ،عشرہ مبشرہ کے واقعات سمیت شعائر اسلام شامل کرنے ،طلبہ کو قرضے فراہم کرنے ، ہزارہ یونیورسٹی میں فیس عدم ادائیگی پر طلبہ پر جرمانے کرنے والوں کے خلاف نوٹس لینے اور نصاب تعلیم اردو میں مرتب کرنے سمیت دیگر مطالبات پیش کیے ۔