پی آئی اے جہاز حادثہ کیس میں شفاف تحقیقات کرانے سے متعلق درخواست پر فریقین سے جواب طلب

سول ایوی ایشن حقائق سامنے نہیں لارہی، رپورٹس سامنے آگئیں تو یہ لوگ ایکسپوز ہوجائیں گے، عدالتی معاون میرے بیٹے کو چلانے کے لئے خراب جہاز دیا تھا،چار سال سے انصاف کے لیے دھکے کھارہی ہوں ،والدہ شہید کوپائلٹ

جمعہ 24 جولائی 2020 17:15

پی آئی اے جہاز حادثہ کیس میں شفاف تحقیقات کرانے سے متعلق درخواست پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے چترال میں اے ٹی آر طیارہ اور کراچی میں پی آئی اے جہاز حادثہ کیس میں شفاف تحقیقات کرانے سے متعلق درخواست پر فریقین سی18 اگست کو مزید تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں چترال میں اے ٹی آر طیارہ اور کراچی میں پی آئی اے جہاز حادثہ کیس میں شفاف تحقیقات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سول ایوی ایشن نے ضمنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں،حتمی رپورٹ کے لیے مہلت دی جائے جس پر عدالتی معاون حسیب جمالی ایڈووکیٹ نے بتایا کے سول ایوی ایشن والے جان بوجھ کر حقائق سامنے نہیں لارہے طیارہ حادثے سے متعلق رپورٹس سامنے آگئیں تو یہ لوگ ایکسپوز ہوجائیں گے، جس پر عدالت نے سول ایوی ایشن سے مزید تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، چترال میں اے ٹی آر طیارہ حادثے شہید ہونے والے کو پائلٹ کی والدہ بھی انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئیں انکا کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا پائلٹ احمد منصور جنجوعہ چار سال قبل اے ٹی آر طیارہ حادثے میں شہید ہوگیا تھا چار سال سے انصاف کے حصول کے لئے دھکے کھا رہی ہوں انہوں نے میرے بیٹے کو چلانے کے لئے خراب جہاز دیا تھامیرے بیٹے کو اس جہاز کو چلانے کے لئے چڑھا دیا گیا جو طویل عرصے سے خراب تھا میں انصاف کے لیے سول ایوی ایشن اور جگہ جگہ دھکے کھا رہی ہوں میں چاہتی ہوں کہ اب عدالت مجھے انصاف دے اگر جہاز خراب تھا تو کیوں میرے بیٹے کو جھاز پر بٹھا دیا گیا والدہ کا مزید کہنا تھا کے اس جہاز کو کوئی چلانے کے لئے تیار نہیں تھا سب جانتے تھے کہ وہ جہاز خراب ہے خراب جہاز کو کپتان نے ٹھیک نہیں کرنا ہوتا، وہ تو سول ایوی ایشن اور انجنیئرز کا کام ہے شہید پائلٹ احمد منصور جنجوعہ پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی اور واحد کمانے والا تھا میرے شوہر بھی کپتان تھے وہ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں ان کا کیس بھی طویل عرصے سے چل رہا ہے لیکن ابھی تک انصاف نہیں ملا اے ٹی آر طیارہ 2016 میں چترال میں حادثے کا شکار ہوا تھااے ٹی ار طیارہ حادثے میں جنید جمشید بھی شہید ہوگئے تھے۔