پشتو گلوکارہ گل پانڑا کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں، مداحوں کی جانب سے اظہار پسندیدگی

ہفتہ 25 جولائی 2020 11:33

پشتو گلوکارہ گل پانڑا کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں، مداحوں کی جانب سے ..
ْپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) پشاور کی مشہور پشتو گلوکارہ گل پانڑا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔حال ہی میں گل پانڑا کی ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جو مبینہ طور پر سرکاری قیام گاہ کے احاطے میں ریکارڈ کی گئی تھی، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گل پانڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے ویڈیو کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دیا تھا۔

اِس واقعے کے بعد گل پانڑا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا تاہم گزشتہ روز گلوکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔گل پانڑاکی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں وہ ہمیشہ کی طرح دلکش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ اٴْنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے گل پانڑا نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خود سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اس کی فرشتہ آنکھیں بہت سے شیطانوں میں اچھی لگتی ہیں۔‘پشتو گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر 15 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک 12 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اٴْن کی تصاویر کو خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔