48گھنٹوں میں446افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے 399افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 جولائی 2020 19:31

48گھنٹوں میں446افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے 399افراد صحت یاب ہو کر گھروں ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ضلع جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 3725 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 446 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

کل تک 399 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 400 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 32 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 5 افراد ابھی تک اپنے اپنیاضلاع میں زیر علاج ہیں۔ جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں.

متعلقہ عنوان :