توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم منظور
تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا، ترامیم کے تحت ، کابینہ کا تحائف کا تخمینہ لگانے والے نجی شعبے کے ماہر کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ
فیصل علوی بدھ 15 مئی 2024 11:36
(جاری ہے)
کابینہ کے اعلامیے کے مطابق تحائف کو وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت کے احاطے میں نمایاں جگہ پر رکھا جائے گا جب کہ شیلڈز، سوینیئرز اور دیگر تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔
کتب کے تحائف جو وصول کنندہ اپنے پاس نہیں رکھے گا، وہ وصول کنندہ کے دفتر یا کسی پبلک لائبریری میں رکھے جائیں گے اور اس کی باقاعدہ فہرست بنائی جائے گی۔ایسے تحائف جو پاکستان کے قوانین کے تحت ممنوع ہیں، انہیں کابینہ ڈویژن کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی کی موجودگی میں تلف کردیا جائے گا، اسی طرح توشہ خانہ کے تحائف کا تخمینہ لگانے والے نجی شعبے کے ماہر کے اعزازیے میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے پی ڈی ایم حکومت میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی 2023 کی منظوری دی تھی۔پالیسی کے تحت صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر 300 امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کا تحفہ وصول کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، 300 ڈالر سے کم کا تحفہ مروجہ طریقہ کار کے تحت رقم ادا کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کا اعلان
-
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
-
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
-
وزیر اعلٰی مریم نواز کا "ہمت کارڈ" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
-
تمام کیسز جھوٹے ہیں، کیسز کا سامنا کر کے سرخرو ہوں گا
-
عید الاضحی کے بعد بڑی تحریک شروع ہو گی
-
آج سائفر کیس وڑ گیا
-
اچانک آندھی اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
-
ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر اور خارجہ پالیسی امریکہ کے کہنے پر بن رہی ہے
-
دنیا کے تمام ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں، یو این ماہرین
-
سائفر کیس دو جمع دو والا کیس ہے ، فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے
-
’اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا،‘ اسرائیلی وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.