کینیڈین سکھ شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں ایک اور بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا
گرفتار بھارتی شہری امندیپ سنگھ فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میںگرفتار کیا گیا ہے‘امندیپ بھی عارضی بنیادوں پر کینیڈا میں مقیم تھا. رپورٹ
میاں محمد ندیم بدھ 15 مئی 2024 11:42
(جاری ہے)
عرب نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ نے بتایا کہ گرفتار بھارتی شہری امندیپ سنگھ فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں پابند سلاسل ہے، اس سے قبل 3 مئی کو البرٹا میں 3 بھارتی شہریوں کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا رپورٹ کے مطابق یہ افراد کینیڈا میں 5 سالوں سے عارضی شہری کے طور پر مقیم تھے، رائل کینیڈین ماو¿نٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) کے سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے بتایا کہ یہ تحقیقات یہاں ختم نہیں ہوں گی. مندیپ موکر کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس قتل عام میں مزید لوگ بھی ملوث تھے، انہیں تلاش کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے بتایا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تمام تحقیقات مودی سرکار کی جانب اشارہ کر رہی ہیں واضح رہے کہ 8 مئی کو جون 2023 میں کینیڈین سرزمین پر سکھ شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں کینیڈا سے گرفتار 3 بھارتی شہری برٹش کولمبیا کی صوبائی عدالت میں پیش ہوگئے تھے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈین پولیس نے 3 بھارتی شہریوں کو گزشتہ ہفتے کینیڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن سے گرفتار کیا تھا اور ان پر فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں کینیڈین پولیس نے کہا کہ ان افراد کے بھارتی حکومت سے تعلقات تھے یا نہیں اس کی تحقیقات جاری ہیں. گرفتار ملزمان 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ ایک ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور مقدمے کی سماعت پر رضامندی ظاہر کی انہیں 21 مئی کو برٹش کولمبیا کی صوبائی عدالت میں دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا. خالصتان تحریک کے سرکردہ راہنما45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی جب کہ بھارتی نے اس الزام کی سختی سے تردید کی تھی.
مزید اہم خبریں
-
ایرانی یورینیم ذخائر میں اضافے پر آئی اے ای او کو تشویش لاحق
-
دنیا افغانستان کے سیلاب زدہ بچوں کی مدد کریں، یونیسف کی اپیل
-
برطانیہ میں تارک وطن محنت کشوں کے حقوق کو لاحق خطرات پر تشویش
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کا اعلان
-
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
-
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
-
وزیر اعلٰی مریم نواز کا "ہمت کارڈ" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
-
تمام کیسز جھوٹے ہیں، کیسز کا سامنا کر کے سرخرو ہوں گا
-
قوم 2800 ارب روپے اس بجلی کے ادا کرے گی جو استعمال ہی نہیں کی گئی
-
آج سائفر کیس وڑ گیا
-
اچانک آندھی اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
-
ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر اور خارجہ پالیسی امریکہ کے کہنے پر بن رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.