سانگھڑ پولیس کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی مضر صحت چھالیہ اور گٹکے سے بھرے دو ٹرک پکڑ لئے دوملزمان گرفتار

پیر 27 جولائی 2020 19:44

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) سانگھڑ پولیس کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی مضر صحت چھالیہ اور گٹکے سے بھرے دو ٹرک پکڑ لئے دوملزمان گرفتار دوفرار ہوگئے پکڑے گئے ملزمان کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین اور فرار ہونے والے ملزمان کا تعلق حیدرآباد سے ہے اے ایس پی جاویدحسن بھٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر میرپور خاص روڈ پر کنڈی واٹر کے نزدیک کاروائی کرتے ہوئے ٹرک نمبر ٹی اے ای415 لسبیلہ اور ٹی کے ایل 053 کوئٹہ بلوچستان کی تلاشی لینے پر کروڑوں روپے مالیت کی مضر صحت چھالیہ اور انڈین سفینہ گٹکے برآمد کرلیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار اور دو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیسانگھڑ پولیس کے اے ایس پی حسن جاوید بھٹی نے خفیہ اطلاع پر سی آئی اے انچارج اکبر مری اور پولیس کے ہمراہ دوران چیکنگ انڈین گٹکا،مین پڑی اورچھالیہ سے لدے دوٹرک تحویل میں لے لئے اس موقع پر اے ایس پی حسن جاوید بھٹی نے سی آئی اے تھانے پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پکڑے جانے والے انڈین گٹکے ،مین پڑی اور چھالیہ کی اوپن مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت بتائی گئی ہے مضر صحت گٹکا بھوسے کی بوریوں کی آڑ میں چھپایا گیا تھا انھوں کا مزید کہا کہ دوملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں گرفتار ملزمان میں نجب الدین ولد خدائے نظر تعلق بلوچستان کے ضلع پشین اور محمد قسیم ولد حاجی غیاث الدین تعلق قلعہ عبداللہ سے ہے مضر صحت گٹکے سے لدے دوٹرک پولیس کے قبضے میں ہیں جبکہ دوملزمان لالی اور محمد نبی تعلق حیدرآباد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی جارہی ہے پکڑا جانے والا انڈین گٹکا کوئٹہ سے میر پور خاص اور مٹھی میں فروخت کے لئے جارہا تھا انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ماضی میں مضر صحت چھالیہ گٹکے سے حاصل ہونے والی رقوم ٹیررسٹ فناسنگ میں استعمال ہونے کے انکشافات ہوتے رہے ہیں مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش کی جائے گی اس موقع پر ایس ایس پی عثمان غنی صدیقی نے بھی پکڑے جانے والے ٹرکوں کا معائنہ کیا اور کامیاب کارروائی پر پولیس پارٹی کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے پولیس پارٹی کو شاباش دی۔