وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کئے ہیں، وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات

منگل 28 جولائی 2020 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات کے حکام کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ2020-21ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں ہاؤسنگ ڈویژن کے دو منصوبوں کے لیے فنڈز کئے ہیں، ان میں بلوچستان کے ضلع نوشکی کے 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی لاگت 240 لگائی گئی ہے جبکہ دوسرے منصوبے میں این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :