راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

بدھ 29 جولائی 2020 15:58

راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) تھانہ شاہ پور صدرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کوگرفتار کرلیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر علی نواز شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد عمران ولد نواز قوم میکن سکنہ چکڑالہ شاہ پورصدر کو گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اشتہاری مجرم نے فروری2018ء کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زورپر گوجرنوالہ کے رہائشی محمد عزیز سے نقدی، موبائل فون اور ضروری کاغذات چھینے اور فرار ہوگئے تھے۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے ریڈ کرکے مجرم احسان اللہ عرف سنی ولد شیر محمد قوم مانگٹ سکنہ چکیاں پھلروان کو گرفتارکرلیا ۔مجرم اشتہاری نے دسمبر2019ء کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر داخلی چبہ پرانا کے رہائشی محمد وزیر کو رسیوں سے باندھ کر اسلحہ کے زور پر 750لیٹر ڈیزل اور گھوڑا ریڑھا چھینا اور فرار ہوگئے ۔ اشتہاری مجرم احسان اللہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جبکہ قبل ازیں ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔