صوابی پولیس کی کاروائی‘ 2 منشیات فروش گرفتار

جمعرات 30 جولائی 2020 11:15

صوابی پولیس کی کاروائی‘ 2 منشیات فروش گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) صوابی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش کوگرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ٹوپی کی زیرقیادت پولیس ٹیم نے کلابٹ کے مقام پرناکہ بندی کے دوران 2 مشکوک افرادکے جامع تلاشی کے دوران ان کے قبضے 1کلوگرام 75 چرس جبکہ 1 کلوگرام 65 گرام آئس برآمدکرکے ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :