قصور، موتیاکی بہتر پیداوارحاصل کرنے کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

جمعہ 31 جولائی 2020 20:29

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے موتیاکی بہتر پیداوارحاصل کرنے کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ موتیا کوپھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اورایہ ایک سدابہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہترہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفیدرنگ کے موتیاکے پھول کا سائزبھی دوگنا ہوسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہرسال وسیع پیمانے پر موتیاکے خوشبوداراورپھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ موتیا کوکاشت کے بعد ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کے لئے پانی کی کافی مقدارکی ضرورت ہوتی ہے اس لئے موسم گرماکی شدت کے باعث اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پانی دیتے وقت اگرکھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کیاجائے تو موتیاکی مزیدبہتر پیداوارکا حصول بھی ممکن ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :