مظفرگڑھ، صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک کا مویشی منڈی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
جمعہ 31 جولائی 2020 21:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی تمام منڈیوں میں کورونا ایس او پیز اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے تاکہ کورونا وبا سے بچتے ہوئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے قربانی کے جانور خرید کئے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز اور حفاظتی تدابیر پر عمل کروانے کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے حکومتی احکامات پر عمل کر کے کورونا کی وبا کو شکست دینی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سال زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کرنے چاہیے اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اس عید پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھا تو ہم جلد کورونا کی وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو عام آدمی خصوصاًمزدوروں کا احساس ہے اس لئے وہ مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کے حامی ہیں، انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر لاک ڈاؤن مجبوری ہے تاکہ عوام کو اس وبا سے بچایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر پابندی کے حوالے سے میڈیا اور عوام اپنا اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے بتایا کہ ضلع بھر میں عید الاضحی کیلئے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے 13مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں بیوپاریوں اور جانوروں کی سہولت کے انتظامات کئے گئے ہیں، جانوروں کے علاج معالجے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کا کیمپ بھی لگایا گیا ہے، جانوروں کیلئے پانی اور خوراک کامناسب انتظام کیا گیا ہے جبکہ رات کو لائٹس کابھی انتظام کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے مویشی منڈی میں تعینات ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.