پی آئی اے کا 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹرڈ فلائٹ کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے ، ترجمان پی آئی اے

جمعہ 31 جولائی 2020 23:05

پی آئی اے کا 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی ای) نے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹرڈ فلائٹ کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، پی آئی اے کی خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچایا جائیگا۔

ترجمان نے بتایا کہ 15 اگست کوپیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی، 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کیلئے روانہ ہوں گے، 29اگست کوپیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی اور پھر 30اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں بھی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :