Live Updates

متحدہ عرب امارات میں عید کے دن بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا

ہفتہ 1 اگست 2020 16:55

دبئی۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2020ء) متحدہ عرب امارات میں عید کے دن بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، متحدہ عرب امارات جہاں جمعہ کو عید منائی گئی، کے دبئی اور دیگر اماراتی علاقوں میں موسلادھار بارش کے علاوہ شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر جمعہ کے روز دبئی اور امارات کے دیگر کچھ علاقوں میں ہونے والی بارش نے شہریوں کی عید کی خوشی میں مزید اضافہ کیا۔

امارات کے کئی علاقوں میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے باعث آندھی کی صورتحال پیدا ہوئی اور اس کی وجہ سے حد نگاہ بری طرح متاثر ہوئی۔ بعد ازاں پھر دبئی، العین اور دیگر اماراتی علاقوں میں کہیں کم اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے علاوہ کئی علاقوں میں ڑالہ باری بھی ہوئی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات