سعودی عرب میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعدادب میں کمی

ہفتہ 1 اگست 2020 16:55

مکہ مکرمہ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2020ء) سعودی عرب میں کورونا مریض بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جبکہ یومیہ کیسز کی گنتی میں بھی بہت حد تک کمی آئی ہے، خصوصاً مدینہ میں بہت کم کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے ہفتہکورونا کی1,759 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جبکہ 2,613 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 2,72590 ہوگئی ہے۔ کووِڈ-19 کا شکار مزید 27 مریض وفات پا گئے ہیں اور اب کل اموات کی تعداد 2,816 ہوگئی ہے۔مکہ مکرمہ میں 122 اور الریاض میں 108 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ کیسز الہفوف میں ریکارڈ ہوئے ہیں جن کی گنتی 160 بتائی گئی ہے۔باقی کیس مملکت کے دوسرے شہروں اور صوبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔سعودی عرب میں 29 جولائی تک کرونا وائرس کے 2,28569 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت فعال کیسوں کی تعداد 44 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ان میں سے 2 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔