ZEE5 گلوبل نے عاصم عباسی کی ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا

منگل 4 اگست 2020 19:36

ZEE5 گلوبل نے عاصم عباسی کی ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) ZEE5 گلوبل نے اپنی پہلی زندگی اوریجنل اور عاصم عباسی کی سب سے زیادہ انتظارکی جانے والی سیریز چڑیلز' کے ٹریلر کا آغاز کردیا۔ یہ ویب سیریز11اگست سے OTT app ZEE5 اورwww.zee5.com پر اسٹریمنگ کیلئے دستیاب ہوگی۔'چڑیلز' دنیا بھر میں جنوب ایشینز کیلئے سب سے بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارم ZEE5پر دکھائی جانے والی پہلی اوریجنل پاکستانی سیریز ہے۔

'چڑیلز' چار خود ساختہ چڑیلوں کی کہانی ہے جو یکسانیت کو ختم کرنے اور معاشرے کی منافقت کو چیلنج کرنے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں۔ 'کیک'کے شہرت یافتہ ڈائریکٹر عاصم عباسی'چڑیلز' میں بہت منجھی ہوئی کاسٹ لائے ہیں جس کے مرکزی کرداروں میں ثروت گیلانی، نمرہ بُچّہ، مہربانو اور یسرا رضوی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آنے والی سیریز کے بارے میں اداکارہ یسرا رضوی نے کہا"، 'چڑیلز' چار مضبوط عورتوںکے کردار ہیں لیکن اس میں ہر ایک عورت کے بارے میں الگ الگ واقعات ہیں جو کسی خاص ملک کے نہیں ہیں بلکہ عالمی سطح کے ہیں۔

ان کرداروں نے ہم کو بااختیار بنایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ عورت بھی جو اس کو دیکھ رہی ہے اسی طرح کے جذبات محسوس کریگی۔ ہمیںخوشی ہے کہ دنیا بھر کے لوگ اسے دیکھیں گے۔"نمرہ بُچّہ نے کہا،" بتول کاکردا رمجھے ابتدا سے ہی اچھا لگا۔ وہ بہت بے خوف ، نڈرمگر نرم مزاج ہے۔ وہ ایسی دوست ہے جو ہر ایک کو چاہے جو ایک کے مشکل وقت میں کام آئے۔ میں جانتی ہوں کہ ہم سب کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔

لیکن 'چڑیلز' میں اک بہناپن ہے جو بتاتا ہے کہ ادھر ہم ہیں ایک دوسرے کیلئے ۔ ہم ایک عجیب گریک کلاسک ٹریجڈی میں رہ رہے ہیں اوراس وقت میں یہ چڑیل ٹروجن نڈر عورتوں کا کردار ادا کررہی ہیں ۔"ثروت گیلانی کہتی ہیں،"چڑیلزاس بات کو تسلیم کرنے کے بارے میں ہے کہ جو کچھ آپ عورت کی حیثیت سے کرسکتی ہیں۔ یہ اپنے کرداروں اور کہانی کے ذریعہ زندگی کے بارے میں ایک سمجھ ، نظریہ، آگہی اور زندگی کی مکمل حقیقت سے آشنا کرتی ہے۔

کہانی بہت عمدہ انداز میں لکھی گئی ہے اور عاصم عباسی نے اس مہارت سے اس کو ہدایات دی ہیںکہ ہم سب ان کے کام سے بے حد متاثر ہیں۔ اس پروجیکٹ میں دکھائی گئی انقلابی تبدیلی کا حصہ ہونا ایک حیرت انگیز احساس دیتا ہے۔ میرے خیال میں 'چڑیلز' کے بعد پاکستانی میڈیا میں یقینی طور پر تبدیلی آئے گی۔ایک شو کی حیثیت سے 'چڑیلز' کا معیار بہت اعلیٰ ہے اور اس میں بین الاقوامی سطح پر دیکھنے والوں کو متوجہ رکھنے کی قوت موجود ہے۔

میںZee5, ، Zee5, گلوبل اور زندگی آفیشیل کی بہت شکرگزار ہوں جس نے چڑیلز کو ایک بلند تر مقام دیا ہے۔ اس کا حصہ ہونا ہی ایک شاندار سفر معلوم ہوتا ہے۔"مہر بانو نے کہا،"زبیدہ کا کردار ادا کرنا میرے کیرئیر کا ایک سنگ میل ہے۔ اس نے مجھے ایک محافظ بننا سکھایااور بہناپے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ مختصر طور پر وہ ایک نڈر جنگجو ہے جس میں دوسری عورتوں کو خطرے میں دیکھ کر بے حد ہمدردی کا احساس ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :