بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب نہتے اور معصوم کشمیریوں کو ماورائے عدالت شہیدنہ کردیا جاتا ہو، بلوچستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور بلوچستان میر ضیاء لانگو کی اے پی پی سے گفتگو
بدھ 5 اگست 2020 00:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صرف ایک سال کے دوران ہزاروں کشمیری نوجوانوں کوپیلٹ گن کے استعمال سے ان کی آنکھوں کو چھلنی کر کے تاحیات نابینا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کی زندگیوں کو ایک جیل میں تبدیل کر رکھا ہے جہاں انہیں آئے روز بھارتی قابض حکمرانوں اور قابض افواج کی جانب سے امتیازی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے میر ضیاء لانگو نے کہا کہ وہ غیور اور بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں جوبھارتی بے پناہ مظالم کے باوجود اپنے حق خود ارادیت کے لیے آج بھی جانوں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں اورجنہوں نے اپنے جذبہ حق خود ارادیت میں مثالی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ جب وہ پچھلے ستر سال سے زائد عرصے سے اپنے بدترین پرتشدد ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو نہیں دبا سکا تو آئندہ بھی اس کے پر تشدد و دیگر ہتھکنڈے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو بلوچستان بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی پروگرامز منعقد کرکے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لایا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.