کشمیر کی آزادی کا دن دور نہیں،گورنر سندھ عمران اسماعیل
مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں اٹھایا جائے،چانسلر سرسید یونیورسٹی جاوید انوار
جمعرات 6 اگست 2020 16:40
(جاری ہے)
عذاب کے بارے میں سننا اور دیکھنا آسان ہے مگر عذاب سہنا بہت مشکل ہے۔
دنیا کو اب اپنی آنکھیں کھول لینی چاہئے۔حکومت نے جو نقشہ پیش کیا ہے وہ سیاسی نہیں بلکہ حقیقی ہے۔ کشمیر کی آزادی کا دن دور نہیں۔ آزادی کشمیر کی ریلی میں شریک مہمانِ اعزازی، سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ اجتماع کشمیریوں کے ساتھ ہمارے اتحاد کا مظہر ہے۔ہم یہاں صرف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع نہیں ہوئے ہیں بلکہ یہ فورم کشمیریوں کے لیے اب تک جو عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کو آگے بڑھانے میں اہم اورموثر کردار ادا کرے گا۔یہ فورم کراچی کی بھرپور نمائندگی کر رہا ہے اور اس بات کا غماز ہے کہ تمام ادارے اور بزنس کمیونیٹی، کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر ہیں۔انھوں نے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کی حمایت اور دادرسی کے لیے حکومت کی کوششیںلائقِ ستائش ہیں۔۔وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی منظوری دے کر پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ فیصلہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا گیا ہے جس میں تمام سیاسی قوتوں اور عوام کی رضامندی شامل ہے۔پاکستان کی جانب سے نقشے کو اقوامِ متحدہ میں پیش کیا جائیگا۔پرائم منسٹر کے اس اقدام کے دورس نتائج سامنے آئیں گے اور اس سے ڈپلومیٹک چینل پرایک مثبت میسج جائے گا۔چانسلر جاوید انوار کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں اٹھایا جائے اور تمام شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ قانونی جنگ لڑی جائے۔اب وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا جائے۔اب بات صرف انسانی حقوق کی پامالی کی نہیں رہی ہے کیونکہ پوری دنیا اس بات کو دیکھ اور سمجھ چکی ہے کہ انڈیا کشمیریوں کے ساتھ کس قدر سفاک برتائو کررہا ہے۔۔ہمیںچاہئے کہ دنیا بھر میں موجود سول اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے سے رابطہ کرکے یا خطوط لکھ کر انھیں اصل حقائق سے باخبرکریں ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی رفیق پردیسی نے کہا کہ لوگ اب کشمیر کے لیے نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔کشمیر کی آزادی مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔انھوں نے ۲۷ سال میں پہلی مرتبہ جنیوا میں پیٹیشن لے جانے کے عہد کا اعادہ کیا۔چیلا رام کلوانی نے کہا کہ ڈرتا ظالم ہے۔کشمیر پاکستان کے خون میں شامل ہے۔بشوپ خادم بھٹو نے کہا کہ مظلوم کی آواز دب نہیں سکتی۔اب کچھ کرنے کا وقت ہے۔ہر روز افسوس سے بہتر ہے کچھ کر گزریں۔آزادی کشمیر ریلی میں سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، ایسوسی ایٹ ڈین آف انجینئرنگ پروفیسر داکٹر محمد عامر نے بطورِ خاص شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.