پاکپتن، اقوام عالم میں باوقار مقام حا صل کرنے کیلئے تعلیم کو زریعہ شعار بنانا ہو گا، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 6 اگست 2020 18:39

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان نے کہا ہے کہ فرمو د ات قائد اعظم محمد علی جناح کے مطابق تعلیم ملک کیلئے زندگی اور موت کامسلہ ہے ، اقوام عالم میں باوقار مقام حا صل کرنے کیلئے تعلیم کو زریعہ شعار بنانا ہو گا ، وزیر اعلیٰ پنجاب شعبہ تعلیم پر خصو صی توجہ دیتے ہو ئے کو الٹی ایجو کیشن کیلئے بھی منفرد نوعیت کے اقدامات کر رہے ہیں ، حکومتی پالیسوں کے مطابق ایجو کیشن افسران ، مانیٹرنگ افسران ،تعلیمی اداروں کے ہیڈ معلم اور اساتذہ کرام اپنی زمہ داریا ں سچی لگن سے فر ض سمجھ کر ادا کریں ، قوم کے بچوں کو کوالٹی ایجو کیشن دیںاور جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے کو شش کریں کہ بچے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے کی طرف راغب ہوں اور اس سلسلہ میں شبانہ روز محنت کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ رویوئیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں، ایس این اے فیاض مسعود ، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین ، ایجو کیشن افسران ، مانیٹرنگ افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجو کیشن نے حکومتی ہد ایات پر شعبہ تعلیم میں کی جانے والی اصلا حات کے بارے میں مفصل طور پر بتایا ، انہو ں نے کہا کہ کوالٹی ایجو کیشن کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے دورس نتائج بر آمد ہو ں گئے۔

ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بجلی ، واش روم کی سہولیات ترجیح بنیادوں پر فراہم کی جائیں ،تعلیمی اداروں کی خطر ناک عمارتوں کے تعمیراتی کام بروقت مکمل کیے جائیں اور اس کی رپورٹ ڈی سی او آفس میں جمع کر وائیں ، تعلیمی اداروں میں مختلف نوعیت کے تعمیراتی کام کرتے وقت کو شش کریں کہ بچے مستنعد طریقے سے تعلیم حاصل کر نے کی متوجہ رہیں اور کسی بھی کام کی وجہ سے ان کی تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ بر قرار رہے۔