گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک کے ڈائریکٹر نے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے شجرکاری مہم کاافتتاح کر دیا

ہفتہ 8 اگست 2020 16:17

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) گومل یونیورسٹی کے سب کیمپ ٹانک میں شجرکاری مہم کاافتتاح کر دیا‘ ڈائریکٹر ٹانک کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل نے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے سینئر نائب قاصد نواب خان سے پودا لگوا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹانک کیمپس کے اساتذہ و ملازمین بھی شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی ہدایت پر سب کیمپس ٹانک میں شجرکاری مہم کاافتتاح کیا۔ شجرکاری مہم میںڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے بھی خصوصی تعاون کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹانک کیمپس ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم نے 500کے قریب پودے لگا کر شجرکار ی مہم کاافتتاح کردیا ہے جومزید آگے بڑھے گا جس سے گومل یونیورسٹی کا ٹانک کیمپس خوبصورت ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر جمیل نے مزید کہا کہ ہم وی آئی پی کلچر کو نہیں مانتے اور خوشی ہوئی کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار نے وی آئی پی کلچر کاخاتمہ کیا اس لئے آج ہم نے کیمپس کے سینئر نائب قاصد سے شجرکاری مہم کاافتتاح کیاہے۔ڈاکٹر جمیل نے شجرکاری مہم میںڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے بھی خصوصی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شجر کاری مہم میں ڈائریکٹر ٹانک کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل کے ساتھ تمام اساتذہ اور ملازمین نے بھی پودے لگا ئے اور اختتام پر پاکستان میں امن کا قیام ، سلامتی اور گومل یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :