قلات شہر اور گردونواح میں مسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا

ہفتہ 8 اگست 2020 22:35

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) قلات شہر اور گردونواح میں مسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا قلات کے علاقے گزگ میں چھ افراد مومے ندی میں پھنس گئے جنہوں نے انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے رسکیوکرنے کی اپیل کر دیا ۔محکمہ موسمیات قلات نے گزشتہ بارہ گھنٹوں میں قلات اور گردونواح میں بائیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قلات میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہیں قلات میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق قلات میں گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران بائیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا ہیں گزشتہ روز کی بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور چند علاقوں میں سیلابی پانی گھروں اور دوکانوں کے اندر پانی داخل ہو گیا اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دوکانوں اور گھروں سے سیلابی پانی کو باہر نکالا قلات کے علاقے گزگ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کے بارشوں سے مومے ندی میں چھ افراد پھنس گئے ہیں جن میں محمد اکبر ولد محمد عمر سیف اللہ ولد محمد عمر چاکر ولد محمد عمر عبدالمالک ولد محمد عمرامان اللہ ولد میر حسن شامل ہیں پھنسے افراد نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے رسکیوکرنے کی اپیل کی ہے۔