محرم الحرام بین المسلمین کا مہینہ اسکا ،مقصد امت مسلمہ کی اصلاح اور امت میںاسلامی اتحاد،اخوت اور بھائی چاری کا فروغ ہے ،علامہ مقصود علی ڈؤمکی
اس مہینے میں شیعہ سنی وحدت کو فروغ دیتے ہوئے نفرتوں کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان
اتوار 9 اگست 2020 19:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام نواسہ رسولؐ امام حسین عالی مقام اورانکے اصحابہ وفا کی عظیم قربانی کا مہینہ ہے جو آل رسول نے دن اسلام کی بقاء اور اصلاح امت کی خاطر پیش کی اس عظیم قربانی کی یاد میں ہر سال عاشقان رسالت مجالس،جلوس عزا داری کے پروگرام منعقد کرتے ہیں اس حوالے سے پولیس ،انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات بھی عبادت کادرجہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں کچھ شرپسند عناصر تفرقہ اوراختلاف کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ماہ ماہ محرم الحرام کربلا والوں کا پیغام اتحاد امت اتحاد بین المسلمین اوراحترام انسانیت کاپیغام ہے لہذا محرم کے ایام کو اتحاد بین المسلمین اور وحدت امت کے لئے مخصوص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وطن عزیز کیلئے ناسور بن چکے ہیں ہم اپنے شعوری ،بیداری ،وحدت اور حب الوطنی کے ذریعہ ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں ملکی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں خصوصاخواتین کے اجتماعات ،مجالس عزا میں لیڈیز پولیس کانسٹیبلز اور خواتین اسکاوٹس رضاکار ضروری ہیں قیام امن کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی سطح پر عزاداری سیل تشکیل دیدیئے گئے ہیں انتظامیہ انکے ساتھ رابطے میں رہے ۔انہو ں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں جلوس اور مجالس عزا کے موقع پرصفائی اور لائٹس کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے اہلسنت کے علماء کرام اور اکابرین کو دعوت دی کہ وہ عزاداری امام حسین کے جلوسوں اور مجالس عزا میں شامل ہوکر امام عالی مقام سے اپنی عقیدت ،محبت اور مودت کا اظہار کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.