موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے ماحول محفوظ بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے،عبدالکریم خان

اتوار 9 اگست 2020 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صنعت وتجارت عبدالاکریم خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے ماحول محفوظ بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے اور ان کی نگہداشت پر بھی خصوصی توجہ دینے کی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گدون امازئی سٹیٹ اکنامکس زون کے سبزہ زار میں مون سون شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پر انہوں نے درخت لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی رنگیز خان، چیف ایگزیکٹو اکنامکس زون خیبر پختونخوا جاوید اقبال خٹک، صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد زاہد شاہ، اکنامکس زون گدون امازئی سٹیٹ کے منیجر فیصل حیات خان،احتشام خان، جاوید مینی اوردیگر اہم شخصیات سمیت کارخانہ دار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی درجہ حرارت کو کنٹرول میں لانے کیلئے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔9، اگست سے شروع ہونے والی مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے اور صوبہ بھر میں 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔