عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی ستون ہے‘ صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی
اتوار 9 اگست 2020 23:30
(جاری ہے)
اس دوران انہوں نے حیدرآباد ڈویڑن کے مختلف نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا اور جن مقامات پر پانی رک رہا تھا ان مقامات پر فوری طورپر مشینری منگواکر چوکنگ پوائنٹس کو اپنی نگرانی میں کلیئر کرایا۔
صوبائی وزیر نے اس دوران حیدرآباد ڈویڑن کے مختلف اداروں کے افسران کے ساتھ اجلاس بھی کئے اور نکاسی آب اور بجلی کی فراہمی کے ساتھ ٹریفک کی روانی کے مئوثر اقدامات کی ہدایات دیں۔ انہوں نے خود بھی مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال سے نمٹنے کے انتظامی اقدامات کو مانیٹر کیا۔ اس دوران رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی نے حکومتی افسران اور منتخب عوامی نمائندوں پر واضح کیا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی ہر ممکن مدد کرنے اور منتخب نمائندوں اور حکومتی ملازمین کو خدمت کے لئے ہمہ وقت عوام کے درمیان موجود رہنے کی ہدایات دی ہیں اور قیادت خود بھی تمام تر صورت حال کو مانیٹر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام وزرا اپنی زمہ داریوں کو موثر طور سے انجام دینے کے لئے صوبے کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔انہوں نے افسران سے کہا کہ عوامی شکایات کے تیز تر ازالے کے لئے مئوثر اقدامات کئے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.