جماعت اسلامی پشاور 4 ستمبر کو ختمِ نبوت کانفرنس منعقد کریگی،حافظ حشمت خان

پیر 10 اگست 2020 21:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پشاور 4 ستمبر کو پشاور میں ایک عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس منعقد کریگی۔قادیانیوں اور انکے آلٰہ کاروں کیلئے یہ کانفرنس انکے مذموم مقاصد کیخلاف سنگ میل ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ویلیج کونسل چارپریزہ میں تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پی کے 66شمالی ریاض خان اور امیر زون 67شمالی سید عبداللہ شاہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میںصحبت خان جماعت اسلامی چارپریزہ کا ناظم،جبکہ سابق منتخب بلدیاتی ناظم جمشید خان کو جماعت اسلامی کا نائب ناظم،سابق کسان کونسلر خان زلی اور خوشحال خان نائب ناظم جماعت اسلامی،جنرل سیکرٹری جمیل خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حٴْکم خان،صدر الخدمت فاؤنڈیشن آصف خان،نائب صدور الخدمت وکیل خان خان،رحمدادخان،شعبہ خواتین انچارج شفیع اللہ خان،ناظم بیت المال عابد خان جبکہ سوشل میڈیا انچارج ضیاء الّرحمٰن مقرر ہوئے۔

(جاری ہے)

جے آئی یوتھ وی سی کی صدارت کیلئے اعجاز خان،نائب صدور معاذخان،شاہ سلطان خان،جنرل سیکرٹری صداقت خان،سوشل میڈیا عامرحیات جبکہ تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ طہماش خان مقرر ہوئی