نیب جلوس کے ساتھ نہیں جاؤں گا، وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان

نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گا، نیب ایک نہیں دس بار بھی بلائے تو جاؤں گا: عثمان بزدار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 10 اگست 2020 22:32

نیب جلوس کے ساتھ نہیں جاؤں گا، وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10اگست2020ء) : نیب جلوس کے ساتھ نہیں جاؤں گا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیب ایک نہیں دس بار بھی بلائے تو جاؤں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرجواب دوں گا، میرے وزیر میرے ساتھی ہیں، جو سوال کرنا ہے میں حاضر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں، چیلنجز کو خیرخیریت سے سنبھالا،نتیجہ اچھا آیا، پنجاب کے حالات دیگر صوبوں سے زیادہ بہترہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محرم کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، انشااللہ محرم کےدوران بہترین انتظامات ہوں گے، کوروناکیخلاف جنگ لڑنیوالے ہمارے ہیروز ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار نے کہا کہ کچھ عرصے کےبعد منفی پروپیگنڈا شروع ہوجاتاہے، صوبوں کی ترقی پسند نہ کرنیوالے ایسے پروپیگنڈےکرتےہیں، امن وامان کےقیام کیلئے تمام تراقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں قیمتیں کنٹرول میں ہیں ،الحمدللہ ہم پری کورونا صورتحال میں واپس آگئےہیں ، پنجاب حکومت کورونا حالات میں اچھے سے نبردآزما ہوئی، ایس اوپیز پر سختی سے عمل اور عوامی اجتماعات سے پرہیز کرنا چاہیے۔

یب پیشی کے حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجھے جلوس کیساتھ جانے کی ضرورت نہیں، نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرجواب دوں گا، میرے وزیر میرے ساتھی ہیں، جو سوال کرنا ہے میں حاضر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔وزیراعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں 12 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔لاہور میں 154 کنال پر خصوصی ٹیکنالوجی سے لگا رہے ہیں پودے ان سے 30 فیصد زیادہ آکسیجن پیدا ہوتی ہے ، پنجاب میں 520 مقامات پر پودے لگا رہے ہیں۔پرائم منسٹر کے 10 بلین پراجیکٹ میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ راوی پراجیکٹ میں بھی پودے لگائے ہیں ۔