کارکنان پر شیلنگ ، پتھرائو اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے ‘ شہباز شریف

عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں

منگل 11 اگست 2020 16:29

کارکنان پر شیلنگ ، پتھرائو اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لیگی کارکنوں پر پولیس کی شیلنگ ، مریم نوازکی گاڑی پرپتھرائو اور حملے قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے ۔کارکنان پر شیلنگ ، پتھرائو اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے ،عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔