پاکستان کی کل گیس پیداوار 3۰94 بلین کیوبک فیٹ روزانہ میں سندھ 2۰54 فور بلین کیوبک فٹ روزانہ گیس پیدا کرتا ہے،امتیاز شیخ

منگل 11 اگست 2020 22:03

پاکستان کی کل گیس پیداوار 3۰94 بلین کیوبک فیٹ روزانہ میں سندھ 2۰54 فور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے بیان پر جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگلے سال سے سندھ کے پاس بھی اتنی گیس نہیں ہوگی کہ وہ دوسرے صوبوں کو دے سکے کو غلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود وزارت توانائی پاکستان پیٹرولیم ڈویژن کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی کل گیس پیداوار 3۰94 بلین کیوبک فیٹ روزانہ میں سندھ 2۰54 فور بلین کیوبک فٹ روزانہ گیس پیدا کرتا ہے جو کہ پاکستان میں پیدا ہونے والی گیس کی کل پیداوار کا 64۰5 فیصد ہے اور وفاق ہی کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ اپنی پیدا کردہ 2۰54 بلین کیوبک فیٹ گیس میں سے 1۰74 بلین کیوبک فٹ گیس روزانہ استعمال کرتا ہے ۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جنوری فروری میں سردیوں کی وجہ سے گیس کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ان مہینوں میں بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کی سندھ کی اوسطن گیس خریداری 0۰9 بلین کیوبک فٹ روزانہ سے لے کر 1۰0 بلین کیوبک فٹ روزانہ تک ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیدا ہونے والی گیس جو کہ دوسرے صوبوں کے بڑے صارفین کو دی جاتی ہے وہ سندھ کو نہیں بتائی جاتی اور مقدار تقریبا 1۰04 بلین کیوبک فٹ روزانہ بنتی ہے امتیاز شیخ نے سوال اٹھایا کہ سندھ میں پیدا ہونے والی کیس اور سندھ میں استعمال ہونے والی گیس کے علاوہ جو بڑی مقدار میں گیس پیداوار ہو رہی ہے وہ کہاں جارہی ہے اور صوبے کی اجازت کے بغیر سندھ کی گیس کو کہیں اور لے جانا آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے