Live Updates

مریم نواز نے لیگی کارکنوں کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی ‘ رہنما پی ٹی آئی جمشید اقبال چیمہ

بدھ 12 اگست 2020 12:40

مریم نواز نے لیگی کارکنوں کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنے کی ناکام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے نیب پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی ،ان کی سوچ نیب میں پیشی کے موقع پر عیاں ہوگئی ہے ،پولیس نے کارکنوں کی جانب سے پتھرائو میں شدت آنے کے بعد انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روزجاری اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی سے قبل گاڑیوں میں پتھر رکھنے کی فوٹیجز سارے ملک کی عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مریم نواز کی منفی سوچ کی وجہ سے پارٹی کے کئی سینئر رہنما اور سنجیدہ کارکن بھی پریشان ہیں اور وہ دبے لفظوں میں ان سے لا تعلقی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سب اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست، عزت اور وقار کو جتنا نقصان مریم نواز نے پہنچایا اتنا کسی اور نے نہیں پہنچایا، بتایا جائے کہ اس واقعے کے بعد ان کے چچا شہباز شریف کیوں سامنے نہیں آئے بلکہ انہوں نے صرف میڈیا کے لیے رسمی بیان جاری کیا ہے جس سے ساری حقیقت آشکار ہو گئی ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات