علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت تمام پروگرامز کے داخلہ فارم 29اگست تک وصول کئے جائیں گے، ریجنل ڈائریکٹر

بدھ 12 اگست 2020 13:50

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت تمام پروگرامز کے داخلہ فارم 29اگست ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کا آغاز 15 جولائی سے ہوچکا ہے پہلے مرحلے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پروگرام کے داخلے ہوں گے۔اس سلسلہ میں ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودہا ریجن محمد ہاشم خان نیازی نے کہا کہ سمسٹر خزاں 2020ء کے داخلوں کا آغاز 15 جولائی سے ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020 ء کے داخلے دو مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے داخلے ہو رہے ہیں ،جبکہ دوسرے مرحلے میں بی اے، بی ایس سی، ایم اے،ایم ایس سی،بی ایس چار سالہ، بی ایڈ 5۔1سالہ، 5۔2 سالہ اور چار سالہ پروگرامز اور ایم فل،پی ایچ ڈی کے داخلے ہوں گے۔ داخلہ فارم 29 اگست2020ء تک وصول کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مزید معلومات کے لیے داخلہ کے خواہش مند طلباء و طالبات یونیورسٹی ویب سائٹ یاعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودہا ریجن کے آفس سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :