کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کا ایڈمشن ا ٓفس 16 اگست تک داخلہ فارم کی پراسسنگ کیلئے کھلا رہے گا

بدھ 12 اگست 2020 17:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کا ایڈمشن ا ٓفس جمعہ14 اگست سے اتوار 16 اگست تک داخلہ فارم کی پراسسنگ کیلئے کھلا رہے گا ۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی نے سیشن 2020کے لئے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جس میں آن لائن فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ15اگست 2020مقرر کی گئی ۔

16اگست سے ٹیسٹ شروع ہو گے اور داخلہ حاصل کرنے والے کامیاب اُمیدواروں کی اس سیشن کی کلاسسز کاآغاز 14ستمبر سے ہوجائے گا۔یونیورسٹی میں تمام تر داخلو ں کا پراسسر آئن لائن ہے۔ دنیا بھر کے کسی بھی کونے سے داخلہ فارم آن لائن داخل کیا جاسکتا ہے۔داخلہ فارم کا آن لائن لنکadmissions.comsats.edu.pk ہے ۔طلبہ کی سہولت کے لئے ایڈمشن آفس میں خصوصی کمپیوٹر لیب اور راہنمائی کے لئے تربیت یافتہ عملہ ہر وقت موجود اور مستعد رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے سیشن 2020میںبی ایس ،ایم ایس اورپی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کا اعلان پہلے سے کیاہوا ہے ۔ ان تمام پروگراموں میں خصوصی سکالر شپس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان وظائف کے حصول کے لئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ15اگست مقرر کردی گئی ہے۔کامسیٹس یونیورسٹی اس وقت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ایک نمایاں مقام رکھنے والا ادارہ ہے ۔کامسیٹس ایبٹ آبادکیمپس میں اس وقت 560خواتین و حضرات بحیثیت فیکلٹی ممبران خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں 200سے زائدPhD پروفیسرز بھی شامل ہیں ۔اس ادارے کی12شعبہ جات میں 26گریجویٹ اور 17انڈر گریجویٹ پروگرامز چل رہے ہیں جن میں 6000سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :