بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی صحافی خواتین و اینکرز کو آن لائن ہراساں کئے جانے کا نوٹس لے لیا

آن لائن ہراسانی ایسے اکاؤنٹس سے کی جارہی ہے جو حکومتی جماعت کے افراد سے متعلقہ ہیں، خواتین صحافیوں کا مشترکہ بیان

بدھ 12 اگست 2020 18:38

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی صحافی خواتین و اینکرز کو آن لائن ہراساں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی صحافی خواتین و اینکرز کو آن لائن ہراساں کئے جانے کا نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آن لائن ہراسانی کے معاملے کا بطور سربراہ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نوٹس لیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آن لائن ہراسانی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے والی خواتین صحافی و اینکرز کو بریفنگ کے لئے طلب کرلیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین صحافی و اینکرز کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ کے لئے طلب کیا،پاکستان کی 16 خاتون صحافی و اینکرز نے آن لائن ہراسانی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کیا تھا۔

خواتین صحافیوں نے مشترکہ بیان میں کہاکہ آن لائن ہراسانی ایسے اکاؤنٹس سے کی جارہی ہے جو حکومتی جماعت کے افراد سے متعلقہ ہیں۔