بلاول زرداری نے بطور سربراہ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق صحافی خواتین و اینکرز کو آن لائن ہراساں کا نوٹس لے لیا

چیئرمین پیپلزپارٹی نے آن لائن ہراسانی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے والی خواتین صحافی و اینکرز کو بریفنگ کیلئے طلب کرلیا

بدھ 12 اگست 2020 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور سربراہ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق پاکستان کی صحافی خواتین و اینکرز کو آن لائن ہراساں کئے جانے کا نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے آن لائن ہراسانی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے والی خواتین صحافی و اینکرز کو بریفنگ کے لئے طلب کرلیا۔بھٹو زرداری نے خواتین صحافی و اینکرز کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ کے لئے طلب کیا۔پاکستان کی 16 خواتین صحافی و اینکرز نے آن لائن ہراسانی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ آن لائن ہراسانی ایسے اکائونٹس سے کی جارہی ہے جو حکومتی جماعت کے افراد سے متعلقہ ہیں۔