شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں پاکستان کا 74 واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور وقار سے منایا گیا

جمعہ 14 اگست 2020 17:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں پاکستان کا 74 واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور وقار سے منایا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا۔ اس عظیم دن کے موقع پر پٴْروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ آزادی کے حصول میں تحریکِ پاکستان نے اپنا کلیدی کردار دا کیا۔

برصغیر کے ہزاروں مسلمانوں نے آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے۔ ہمارے عظیم قائد اعظم محمد علی جناح و دیگر رہنماؤں اور تحریک آزادی کے کارکنان نے آزادی کیلئے قابل قدر جدوجہد کی۔ اس موقع پر مہر در آرٹس اور پروڈکشن کے اشتراک سے جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور اسٹوریز آف سندھ پروجیکٹ کے تحت صاف اور سرسبز سندھ کے عنوان سے یونیورسٹی میں درختوں کے پودے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

فیکلٹیوں کے ڈین، افسران، اور مہردرآرٹس پروڈکشن نے درختوں کے پودے لگائے۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ مشوری ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی جونیجو ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس شر ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشنز، پروفیسر ڈاکٹر امیر حسین شر، غلام شبیر پھلپوٹو، انجینئر امداد علی سیال، انجینئر غلام مجتبیٰ عباسی، مرید حسین ابوپوٹو، عمران علی سومرو، مہر درآرٹس پروڈکشن کے آؤٹ ریچ افسران عدیل احمدشیخ اور زرپاش کلی اور یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔